دنیا کے 100خوبصورت ترین افراد کی فہرست میں شامل پاکستانی اداکاروں کے نام سامنے آگئے

دنیا کے 100خوبصورت ترین افراد کی فہرست میں شامل پاکستانی اداکاروں کے نام ...
دنیا کے 100خوبصورت ترین افراد کی فہرست میں شامل پاکستانی اداکاروں کے نام سامنے آگئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی سی کینڈلر کی طرف سے ہر سال دنیا کے 100خوبصورت ترین افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ رواں سال اس فہرست کے لیے جن فنکاروں کو نامزد کیا گیا ہے ان کے نام منظرعام پر آ گئے ہیں۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق رواں سال پاکستانی اداکارفواد خان، عمران عباس، سجل علی، عائزہ خان اور نیلم منیر کو بھی اس فہرست کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی متعدد فنکاروں کو اس فہرست کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2019ءمیں دنیا کے 100خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں عمران عباس کو شامل کیا گیا تھا۔

اس فہرست میں عمران عباس 66ویں نمبر پر آئے تھے۔ وہ واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ 

مزید :

تفریح -