معاشی تباہی راتوں رات نہیں ہوئی ، سابق حکومت کانٹے بچھا کر گئی ، اعظم نذیر تارڑ

معاشی تباہی راتوں رات نہیں ہوئی ، سابق حکومت کانٹے بچھا کر گئی ، اعظم نذیر ...
معاشی تباہی راتوں رات نہیں ہوئی ، سابق حکومت کانٹے بچھا کر گئی ، اعظم نذیر تارڑ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ  سب جانتےہیں معاشی تباہی راتوں رات نہیں ہوئی ، سابق حکومت کانٹے بچھاکرگئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے بروقت ایندھن نہیں منگوایا،گزشتہ حکومت دگناسرکلر ڈیٹ  چھوڑکرگئی، یہ لوگ 2 ماہ کی حکومت سے حساب مانگ رہےہیں، بلیم گیم شروع کریں گے تویہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا،  اتحادی حکومت نے ریاست کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں،ہم نے بجٹ میں امیرطبقے پرٹیکس لگایا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پرویزمشرف کوواپس لانےکےلیےسہولت فراہم کرناچاہتی ہے، پرویزمشرف کوسزاہوئی تھی وہ واپس آئیں،عدالت ان کامعاملہ دیکھے، پرویزمشرف کوواپس آکر قانون کا سامنا کرناچاہیے۔

مزید :

قومی -