ویرات کوہلی کو کیسے باولنگ کریں گے؟ وسیم اکرم نے اپنا پلان بتا دیا

ویرات کوہلی کو کیسے باولنگ کریں گے؟ وسیم اکرم نے اپنا پلان بتا دیا
ویرات کوہلی کو کیسے باولنگ کریں گے؟ وسیم اکرم نے اپنا پلان بتا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اگر میرے سامنے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ کررہا ہو تو میں اس پر اٹیکنگ باولنگ کروں گا۔

یوٹیوب چینل کے انٹرویو کے دوران وسیم اکرم سے سوال کیا گیا کہ اگر ان کے سامنے ویرات کوہلی بیٹنگ کررہا ہو تو وہ اس کو کیسے باولنگ کروائیں گے۔وسیم اکرم نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ویرات کوہلی سے دور گیند کروں گا اور پھر باڈی پر باولنگ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پلان ’بی‘ کے تحت فیلڈر کو ڈیپ پر لے کر ویرات کوہلی کو باؤنسر کروں گا۔

مزید :

کھیل -