پاکستانیوں کیلئے نئی پریشانی، ادویات کی قیمتیں 25 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کردیا گیا

پاکستانیوں کیلئے نئی پریشانی، ادویات کی قیمتیں 25 فیصد بڑھانے کا مطالبہ ...
پاکستانیوں کیلئے نئی پریشانی، ادویات کی قیمتیں 25 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کردیا گیا
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کیلئے نئی پریشانی آگئی، فارما انڈسٹری کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا گیا ۔ یہ مطالبہ اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین  قاضی منصور دلاور نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد  پیدواری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اس لیے حکومت ادویات کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافے کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس،فیول ،فریٹ چارجز اور  مہنگے ڈالر سے ادویات کی لاگت بڑھی ہے جس کی وجہ سے  فارما انڈسٹری کیلئے مزید ادویات بنانا مشکل ہو رہا ہے۔وزیراعظم فارما انڈسٹری کو تباہی سے بچا لیں، حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے 30 جون تک کا وقت دے رہے ہیں ، اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید :

قومی -بزنس -