آزاد کشمیر میں آئینی ترامیم   میں بہتری کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، سردار تنویر الیاس

آزاد کشمیر میں آئینی ترامیم   میں بہتری کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، سردار ...
آزاد کشمیر میں آئینی ترامیم   میں بہتری کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، سردار تنویر الیاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم آزاد  کشمیر سردار تنویر الیا س خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں آئینی ترامیم   میں بہتری کے حوالے سے مختلف ادارے کام کر رہے ہیں اور کئی نئے ادارے بھی بن رہے ہیں،راتوں رات اس پر عملدرآمد تو نہیں ہو سکتا لیکن ہم کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ممبران کشمیر کونسل کے پاس فنڈز ہونے چا ہئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ سیاسی رہنماء سردار سیاب خالد کی سربراہی میں  ممبران کشمیر کو نسل کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،وفد میں پی ٹی آئی کے ممبران کشمیر کونسل سردار سیاب خالد خان،سردار عبد الزاق خان،شجاع راٹھور،میر یونس شامل تھے۔

دوران ملاقات سردار سیاب خالد کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تیرہویں آئینی ترمیم کے ذریعے  جو انتظامی اور مالیاتی اختیارات آزاد کشمیر حکومت نے  حاصل کیئے وہ لائق تحسین ہیں، اس ترمیم سے  آزاد کشمیر میں مالیاتی خود مختاری آئی، یہ  وہ مالیاتی خود مختاری ہے جو آزاد کشمیر حکومت اپنے وسائل سے حاصل کرتی ہے۔

سردار سیاب خالد نے مزید کہا کہ آئین اور قانون کے جا ننے اور ما ننے والوں سے کہوں گا کہ آزاد کشمیر کا تعلق ریاست پاکستان سے ہے، ہم ریاست پاکستان کی اکائی ہیں اور دفاع کی فرنٹ لائن ہیں،ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنےوالوں کو یہ سو چنا چا ہیئے کہ ان کے آگے کون سی قوم کھڑی ہے۔