'میں نے اپنے بیٹے کی بیماری کی وجہ سے ایمپائرنگ کا شعبہ چھوڑا، سابق ایمپائر اسد روف کابیان

'میں نے اپنے بیٹے کی بیماری کی وجہ سے ایمپائرنگ کا شعبہ چھوڑا، سابق ایمپائر ...
'میں نے اپنے بیٹے کی بیماری کی وجہ سے ایمپائرنگ کا شعبہ چھوڑا، سابق ایمپائر اسد روف کابیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے سابق پاکستانی ایمپائر اسد روف نے لاہور کے لنڈا بازار میں گارمنٹس کا کاروبار شروع کر دیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے کی بیماری کی وجہ سے ایمپائرنگ کا شعبہ چھوڑا اور کاروبار شروع کیا، بیٹے کے پاس رہنے سے اس  کی صحت کافی بہتر ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے دو بیٹے ہیں، ایک امریکہ سے پڑھ کر آیا ہے جب کہ دوسرا اسیپشل بچہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سہواگ جیسے پلیئر کی کیا مجال ہے کہ آئی سی سی ایلیٹ ایمپائر پر الزام لگائے، میرا کیریئر بے داغ ہے۔

مزید :

کھیل -