عمران خان کی بریت کی حمایت کرنے والے دو افسران عہدوں سے برطرف، نجی ٹی وی کا دعویٰ

عمران خان کی بریت کی حمایت کرنے والے دو افسران عہدوں سے برطرف، نجی ٹی وی کا ...
عمران خان کی بریت کی حمایت کرنے والے دو افسران عہدوں سے برطرف، نجی ٹی وی کا دعویٰ
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں  بریت کی حمایت کرنے والے دو افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق دو سپیشل پراسیکیوٹرز میاں عامر سلطان گورایہ  اور فاخرہ عامر سلطان کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا  گیا ہے۔ حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی سفارش پر  انہیں عہدوں سے ہٹایا ہے۔ دونوں پراسیکیوٹرز نے گزشتہ دور حکومت میں  عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی حمایت کی تھی اور عدالت میں بیان دیا تھا کہ عمران خان کے خلاف کیس سیاسی نوعیت کا ہے اس لیے انہیں بری کیا جائے۔ خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے  29 اکتوبر 2019 کو  عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس سے بری کردیا تھا۔

مزید :

قومی -