ایکشن ٹھیک ہونے کے بعد محمد حسنین کو بڑا بریک تھرو مل گیا

ایکشن ٹھیک ہونے کے بعد محمد حسنین کو بڑا بریک تھرو مل گیا
ایکشن ٹھیک ہونے کے بعد محمد حسنین کو بڑا بریک تھرو مل گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد حسنین کا انگلش کاؤنٹی ٹیم وورسٹرشائر سے معاہدہ ہوگیا، پاکستانی فاسٹ باولر اگلے ماہ اپنا کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈیبیو کریں گے۔

وورسٹرشائر کاؤنٹی کے اعلامیے کے مطابق 22 سالہ  محمد حسنین کو کاؤنٹی چیمپئن شپ میں آخری 6 میچز کے لیے سائن کرلیا گیا ہے۔ 

پاکستانی فاسٹ باولر 11 جولائی کو مڈل سیکس کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔وورسٹر شائر سے محمد حسنین کے معاہدے میں سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کردار بھی کافی اہم ہے۔ وورسٹرشائر کے ہیڈ کوچ ایلیکس گُڈمین کا کہنا ہے کہ اظہر نے محمد حسنین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا بولر جو 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرواسکتا ہو ٹیم کے لیے کافی مفید ہوگا۔انگلش کاؤنٹی ٹیم کے ساتھ معاہدے پر محمد حسنین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔محمد حسنین کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے وہ زیادہ سے زیادہ فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلیں۔ 

مزید :

کھیل -