"کیا کوبرا بنے گا رے تُو" چار سالہ بچے کو ڈسنے والا کوبرا خود ہی مر گیا

"کیا کوبرا بنے گا رے تُو" چار سالہ بچے کو ڈسنے والا کوبرا خود ہی مر گیا

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں چار سالہ بچنے کو ڈسنے والا کوبرا خود ہی مر گیا جب کہ بچہ بالکل صحت مند ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز کے 18 کے مطابق پہاڑ گنج کے علاقے میں کوبرا سانپ نے چار سالہ بچے کو کاٹا توسانپ کی ہی موت ہوگئی۔ صدر ہسپتال کے میڈیکل افسر ڈاکٹر ثناء المصطفیٰ کا کہنا ہے کہ کوبرا کسی کو کاٹ لے تو اینٹی وینم انجیکشن کے ذریعے ہی مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے، بچے کے اہل خانہ سانپ کے ڈسنے کے بعد بچے کو ہسپتال لے کر آئے جہاں اس کا علاج کیا گیا، بچے کے خون کے نمونے لے لیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

دوسری جانب جے پرکاش یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر سی پی سنگھ کہتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیس پہلی دفعہ دیکھا ہے، یہ سن کر بھی حیرت ہوتی ہے کہ بچے کو کاٹنے کے بعد کوبرا سانپ کیسے مر گیا۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ بچے میں کوئی طاقت ہو یا ہوسکتا ہے کہ سانپ کسی بیماری میں مبتلا ہو یا زخمی ہو جس کی وجہ سے بچے کو ڈستے ہی اس کی موت ہوگئی۔

سائنسی خبروں سے متعلق ویب سائٹ لائیو سائنس نے دنیا کے 10 زہریلے ترین سانپوں کی درجہ بندی کر رکھی ہے جس میں کوبرا کو دنیا کا تیسرا سب سے زہریلا سانپ قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -