کراچی والوں کے لیے بجلی 11روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

کراچی والوں کے لیے بجلی 11روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
کراچی والوں کے لیے بجلی 11روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے باسیوں  کیلئے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔

کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دے دی۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 4 جولائی کو کرے گا، منظوری کی صورت میں کراچی کے عوام پر 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -