خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا گلا کاٹ دیا

خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا گلا کاٹ دیا
خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا گلا کاٹ دیا
سورس: Wikimedia Commons

  

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پانی پت میں خاتون نے آشنا کےساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 50 سالہ وکرم کئی روز سے لاپتا تھا جس پر اس کے بھائی نے پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے تحقیقات کیں تو وکرم کی بیوی جیوتی پر شک گیا جس سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے سارا معاملہ کھول کر رکھ دیا۔

ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا کئی سالوں سے اپنے ہی گاؤں کے سری کانت کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے، اس نے شوہر کو راستے سے ہٹانے کیلئے اسے نیند کی گولیاں کھلائیں جس کے بعد دونوں نے مل کر شوہر کا چاقو سے گلا کاٹ دیا۔ بعد ازاں اس کی لاش کو ٹکڑے کرکے ٹھکانے لگانے کیلئے ٹیوب ویل کے چیمبر میں چھپادیا۔ پولیس نے دوسرے ملزم سری کانت کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ قتل کی واردات میں انہیں تیسرے ملزم کی بھی مدد حاصل تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جب کہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -