پنجاب میں پانی و نکاسی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل پر کانفرنس کا انعقاد

پنجاب میں پانی و نکاسی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل پر کانفرنس کا انعقاد
 پنجاب میں پانی و نکاسی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل پر کانفرنس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب میں پانی و نکاسی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل پر کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔کانفرنس میں بین الاقوامی ڈویلمپنمٹ پارٹنرز اور پنجاب کی واٹر یوٹیلیٹیز کے سربراہان نے شرکت کی۔اس موقع پرسیکرٹری ہاوسنگ شکیل احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی سید زاہد عزیز، ایم ڈی واسا غفران احمد سمیت پنجاب کے دیگر واساز کے ایم ڈیز نے بھی شرکت کی ۔

سیکریٹری ہاوسنگ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پانی و نکاسی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل انتہائی ناگزیر ہے، کانفرنس کا مقصد پانی کے اداروں کی سروس ڈلیوری کو بہتر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں حائل مسائل کی نشاندہی اور انکے دیرپا حل پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں پنجاب بھر میں میگا پروجیکٹس کی تکمیل کی رفتار کو بڑھائے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکریٹری ہاوسنگ  نے کہا کہ عوام کی معیار زندگی کو بہتر کرنے اور  پانی و ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے پورے پنجاب میں منصوبے شروع کرنے ہونگے۔ 

چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی زاہد عزیز کی جانب سے پنجاب میں پانی کے مسائل کے حل کیلئے ماڈل پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کی ترسیل اور نکاسی کے منصوبوں پر انقلابی کام کرنے ہونگے،گزشتہ دہائیوں میں پانی کے میگا منصوبوں پر خاطرخواہ توجہ نہیں دی گئی۔ سید زاہد عزیز نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے پانی کے بڑے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی،پنجاب کے مختلف شہروں میں زیر زمین پانی کا معیار مختلف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  زیر زمین پانی پر انحصار کم اور سرفس واٹر کا استعمال بڑھانا ہوگا،بین الاقوامی ڈولمپنمٹ پارٹنرز کے تجربے اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائینگے۔