ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر ملتان میں اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والے 14ریسٹورنٹس سیل

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر ملتان میں اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والے ...
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر ملتان میں اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والے 14ریسٹورنٹس سیل

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے بازاروں میں اوقات کار کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے رات گئے چھاپے مارے اور اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے 14 ریسٹورنٹ و ہوٹل سیل کردیے جبکہ رات ساڑھے 9 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر 15 سٹورز کو بھی جرمانے عائد کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ توانائی کی بچت کیلئے حکومت پنجاب کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا ۔تاجر برادری و سول سوسائٹی ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کررہی ہے۔خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ شہر میں کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -