سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا کیس، حکومت نے فیصلہ آنے سے قبل ہی تسلیم کرنے سے انکار کردیا

سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا کیس، حکومت نے فیصلہ آنے سے قبل ہی تسلیم ...
سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا کیس، حکومت نے فیصلہ آنے سے قبل ہی تسلیم کرنے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ کیس سے متعلق نئے بینچ کا فیصلہ اگنور کردیں گے۔ 

دنیا نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے عرفان قادر کا کہنا تھا کہ فیصلہ اگنور کرنے پر ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قانون کو فالو کر کے ٹھیک کیا ہے، نامزد چیف جسٹس نے کہا بینچ ہی غیر قانونی ہے، اس بینچ کا جو بھی فیصلہ ہو گا غیر قانونی ہو گا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معاملے کو متنازع نہیں بنایا، چیف جسٹس نے غلط بینچ بنا کر معاملے کو متنازع بنایا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے مزید کہا ہے کہ چودہ مئی کے فیصلے والے دن ہی کہہ دیا تھا خلاف قانون فیصلے پر عمل نہیں ہو گا، چودہ مئی والا فیصلہ ہی غلط تھا، اس بینچ کی بھی وہی صورتحال ہو گی، کوئی فیصلہ نہیں مانے گا، حاضر چیف جسٹس کی کوئی وقعت نہیں، موجودہ چیف جسٹس ڈیفیکٹو چیزیں کر سکتے ہیں۔
 

مزید :

قومی -