معروف صحافی جاوید اقبال شیخ رخصت ہو گئے

معروف صحافی جاوید اقبال شیخ رخصت ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


معروف صحافی جاوید اقبال شیخ انتقال کر گئے،ان کا تعلق عارف والا سے تھا اور وہ بابا جاوید کے نام سے مشہور تھے۔اُن کی عمر 61 برس تھی، وہ گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اْن کی نماز جنازہ ٹاؤن ہال عارف والا میں ادا کی گئی اور انہیں وہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ بابا جاوید 23 سال تک شعبہ صحافت سے منسلک رہے، روزنامہ ”پاکستان“ سے اُن کا تعلق 10سال پرانا اور بہت گہرا تھا۔وہ ایک انتہائی شفیق انسان تھے، محبتیں بانٹنے والے تھے، جہاں بھی جاتے لوگ اُن کے گرویدہ ہو جاتے۔وہ باریش اور انتہائی پُروقار شخصیت کے مالک تھے، ملنسار، میٹھے لب و لہجے والے بابا جاوید اب اپنے رب کے حضور حاضر ہو چکے ہیں۔ وہ عارف والا اور پاک پتن کی تاجر اور صحافتی برادری میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔اُن کے انتقال پر روزنامہ ”پاکستان“ کے مالکان، مینجمنٹ اور سٹاف کی آنکھیں اشک بار ہیں اور ہم سب اُن کے درجات کی بلندی کے لئے دُعا گو ہیں، اللہ تعالیٰ اُن سے آسانی کا معاملہ فرمائے۔ اْنہوں نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹی اور تین بیٹے سلمان جاوید شیخ، ڈاکٹر نعمان شیخ اور عمیر شیخ سوگوار چھوڑے ہیں۔
٭٭٭٭٭

مزید :

رائے -اداریہ -