چور، ڈاکو سرگر م، 4گھروں 3دکانوں کا صفایا، کئی راہگیر لٹ گئے، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں چوری 

  چور، ڈاکو سرگر م، 4گھروں 3دکانوں کا صفایا، کئی راہگیر لٹ گئے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں ڈاکو اور راہزنوں کی بھرمار، پولیس کی افسران کو سب اچھے کی رپورٹ، 24گھنٹوں کے دوران چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم چورضمیر یاسر کے گھر سے 11لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور الیکٹرانکس کا سامان، وحدت کالونی کے علاقے میں امتیاز حسین کے گھر سے 2لاکھ روپے اور الیکٹرانکس کا سامان،فیکٹری ایریا کے علاقے میں نوید کے گھر سے 20 لاکھ کی نقدی چوری کر لی گئی،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،متاثرہ فیملی نے انویسٹی گیشن پولیس کی سست روی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انویسٹی گیشن فیکٹری ایریا پولیس کے خلاف محکمانہ ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکومرزا سلطان کے گھر سے اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر 16لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات، ساندہ کے علاقے میں ڈاکو منیر کی دکان سے گن پوائنٹ پر 23ہزار 5سو روپے، شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکو اقبال کے کریانہ سٹور سے گن پوائنٹ پر 10ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں ڈاکو میاں ایوب کے الیکٹرک سٹور سے گن پوائنٹ پر 50ہزار روپے، ملت پارک کے علاقے میں ڈاکوبابر الطاف کی دکان سے گن پوائنٹ پر17ہزار روپے اورراوی روڈ کے علاقے میں ڈاکو شعیب کی دکان سے 5ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مانگا منڈی سے گل خان، فیصل ٹاؤن سے عابد اور شفیق آباد سے فیصل بٹ کی موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی جبکہ نامعلوم چور کاہنہ،اسلام پورہ، لوئرمال، شفیق آباد، مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی سے کاریں اور لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، مصطفی آباد، راوی روڈ، ساندہ، ہنجروال، جوہر ٹاؤن، مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -