سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے 5 رکنی شوٹر اورڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاون محمد علی بٹ اور انسپکٹر ما جد بشیر نے شوٹر اور ڈکیت گینگ کے سرغنہ وقار اور اس کے ساتھی حسنین،عثمان،اسامہ اور شہباز کو گرفتار کر کے ملزمان سے17 لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات اور اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل علاقہ تھانہ چوہنگ لاہور میں پولیس پارٹی پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے ایک کانسٹیبل عرفان شہید اور دوسرا مضروب ہوا تھاجس پر سی سی پی او لاہور نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے کو دیا سی آئی اے نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی مدد اور انتھک محنت کرتے ہوئے گرفتار کیا دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔
ہے۔ایس ایس پی سی آ ئی اے کیپٹن (ر)لیا قت علی ملک نے اس کا روائی پر ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاون محمد علی بٹ اور انسپکٹر ما جد بشیر او ر ان کی ٹیم کو شا با ش دی۔