زندگی میں کبھی ناکامی سے دلبرداشتہ نہیں ہوئی، سائرہ
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا رب کی ذات پر بھروسہ ہو وہ کبھی بھی مایوس نہیں ہوتے، کامیابی اور ناکامی زندگی کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ مجھے اپنے شعبے میں ایک منفرد پہچان حاصل ہے۔اگر میں بھی چل چلا والا کام کرتی تو دوسرے کئی گلوکاروں کی طرح میرا کیرئیر بھی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جاتا۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ میرا خدا کی ذات پر بے حد یقین ہے اس لئے میں کبھی بھی مایوس نہیں ہوتی اور ہمیشہ اسی ذات سے مانگاہے جو نوازتا ہے تو بغیر کسی قیمت کے بے پناہ نوازتا ہے گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان میں گلوکاری کے شعبے میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو منظر عام پر لیکر آیا جائے نوجوان گلوکار بہت معیاری کام کررہے ہیں۔