ہمیشہ وقت کی پابندی کا خیال رکھنے کی کوشش کرتی ہوں،عائزہ

ہمیشہ وقت کی پابندی کا خیال رکھنے کی کوشش کرتی ہوں،عائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا میں ہمیشہ وقت کی پابندی کا خیال رکھا جو میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔ عائزہ خان نے مزید کہا کہ میں نے یہ مقام بہت محنت سے حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کے لئے بھی بہت محنت کررہی ہوں میں اپنے پرستاروں کی بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔انہوں نے کہا کیریئر کے دوران ہمیشہ معیاری کرداروں کو ترجیح دینے کی کوشش کی اور مستقبل میں بھی ہمیشہ اچھے کرداروں کا انتخاب ہی کروں گی انہوں نے کہا کہ نئے فنکاروں کو مشورہ دوں گی کہ ہمیشہ محنت پر یقین رکھیں 

مزید :

کلچر -