سینئر فنکاروں سے بہت سیکھنے کو ملتا ہے، فرحین اقبال
لاہور (فلم رپورٹر)معروف اداکارہ فرحین اقبال نے بتایا کہ مجھے شو بزنس میں کام کرتے ہوئے دو چار برس ہوئے ہیں۔ اس دوران مجھے ٹی وی انڈسٹری کے منجھے ہوئے فن کاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا کہا کہ میرے مقبول ڈراموں میں ”میں ہار نہیں مانوں گی“، ”سنجیدہ عشق“، ”مریم“، ”گھڑی دو گھڑی“،”بیچارے کنوارے“، اور ٹیلی فلم ”رات ریت اور رِیت“شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرا زیادہ وقت کراچی اور دبئی میں گزرتا ہے۔
۔ فرحین اقبال نے کہا ہے کہ شہرت اور مقبولیت سر پر سوار نہیں کرتی، میں اپنی مٹی کی خوشبو اور رشتوں سے جڑی رہنا چاہتی ہوں۔فرحین اقبال نے کہا کہ ہمارے ٹی وی ڈراموں کی بہت تعریف کی۔