معیاری کام ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے، کرینہ جان

  معیاری کام ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے، کرینہ جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ کرینہ جان کی طویل عرصہ کے بعد شوبز میں دوبارہ انٹری اداکارہ محفل تھیٹر میں جلوہ گر ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ادکارہ کرینہ جان جس نے عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی وہ اس ہفتے سے محفل تھیٹر میں جلوہ گر ہوگئی ہیں۔ اس سلسے میں انہوں نے اپنے نئے گانے کی پرفارمنس شروع کر دی ہے جسے ان کے پرستاروں کی طرف سے بے حدسراہاجارہاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصہ کے بعد میں ڈرامہ کررہی ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میرے چاہنے والے میری پرفارمنس کو پسند کررہے ہیں۔کرینہ جان کا کہناتھا کہ میری کوشش ہوتی کہ میں وہ کام کروں جو میرے چاہنے والوں کو پسند آئے اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شوبز سے دوری کچھ عارضی طور پر اختیار کی تھی اب میں باقاعدگی سے شوبز کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہوں اور تھیٹر سے ہٹ کہ میں ٹی وی ڈرامے اور ماڈلنگ بھی کروں گی او ر شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی۔

مزید :

کلچر -