عید قربان میں چند روز باقی،مویشی منڈیوں کی رونقوں میں اضافہ

عید قربان میں چند روز باقی،مویشی منڈیوں کی رونقوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)عید قربان میں چند دن رہ گئے۔ مویشی منڈیوں میں رونقیں بڑھنے لگیں۔قسم قسم کے خوبصورت جانور موجود، قیمتیں بھی انتہائی بلندی پر ہیں۔عید قریب آتے ہی شہرکی مویشی منڈیاں میلے کاسماں پیش کررہی ہیں۔لکھو ڈیرمنڈی میں خوبصورت جانور شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ جگنو نامی ایک خوبصورت بیل کی قیمت دس لاکھ روپے تک مانگی جارہی ہے۔ اور گولو اور مولوکی دو لاکھ روپے ڈیمانڈہے۔ برقی روڈ میں سجی منڈی میں بھی کوئی بکرا 70ہزار سے کم کا موجود نہیں۔پائین ایونیو اور ایل ڈی اے ایونیو میں عید کے قریب آتے ہی بیوپاریوں نے گاہکوں کی کھال اتارنے کے لئے اوزار تیز کر لئے، بیوپاری کہتے ہیں جانوروں کو اتنا خرچا کر کے پالا ہے، کم قیمت میں کیسے فروخت کریں۔ جہاں ہر جگہ منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کا سلسلہ زور پہ ہے وہی مناواں میں سجی مویشی منڈی بیوپاریوں کے لئے مسائل کا گڑھ بن گئی، پینے کا پانی،نا بجلی،نا ہی صفائی کا کوئی حیال ہے۔بیوپاریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کر ڈالا۔بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کی عید بھی مہنگی کر دی شہریوں کا شکوہ کہ اس سال تو مہنگے جانوروں کی حد کی ختم ہو گئی جیب اجازت نہیں دیتی کہاں سے مہنگا جانور خریدیں۔سنت ابراہیمی کی ادائیگی اس دفعہ شہریوں کی جیب پہ بھاری پڑنے کا امکان ہے۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال 60سے 70فیصد مہنگا جانور منڈی میں بیچا جا رہا ہے۔