چھٹیاں مفید بنانے کیلئے اساتذہ موثر حکمت عملی بنائیں،  وقاص جعفری  

 چھٹیاں مفید بنانے کیلئے اساتذہ موثر حکمت عملی بنائیں،  وقاص جعفری  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)دارِ ارقم گروپ آف سکولز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور معروف ماہر تعلیم و سماجی شخصیت سید وقاص جعفری نے کہا ہے کہ اساتذہ طلباء کی گرمیوں کی چھٹیاں کارآمد بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں اور انہیں ہم نصابی سرگرمیوں پر مائل کرنے کیلئے حکمت عملی تشکیل دیں۔ ہم دارِ ارقم کے طلباء  کو ہر میدان کیلئے خودمختار اور کارآمد بنانے کیلئے ہم پْرعزم اور تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او کلب میں دارِ ارقم سکولز کے ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید وقاص جعفری نے مزید کہا کہ دارِ ارقم کے منشور کے مطابق طلباء کی تعلیم و تربیت ہمارا منفرد خاصہ ہونا چاہئے۔ سید وقاص جعفری نے معیاری تعلیم و تربیت کے معاملے میں دارِ ارقم کے دیگر تعلیمی نیٹ ورکس سے منفرد ہونے پر ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پر سید وقاص جعفری نے شرکاء  میں تعریفی استاد بھی تقسیم کیں۔