اشرافیہ کی ہوشربا مراعات معیشت پر بوجھ ہیں،سردار خان لغاری
لاہور(نمائندہ خصوصی)متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری نے کہا ہے کہ اشرافیہ کی ہوشربا مراعات معیشت پر بوجھ ہیں،ایٹمی پاکستان کی عوام دہشت گردی،تاریخ ساز مہنگائی اور غربت سمیت دیگرگھمبیر مسائل کا شکار ہے، پاکستان دیوالیہ پن کا شکار ہے حکومت کی 85 رکنی کابینہ جمہوریت کے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہے۔ انہو ں نے کہاکہ طاقتور اشرافیہ جرنیلوں، ججوں، بیوروکریٹس وزرا، ارکان پارلیمنٹ سمیت دیگر بڑے عہدوں پر فائز افراد کی تمام مراعات ختم کی جائیں اور سرکاری اشرافیہ سے ایکڑوں پر محیط سرکاری بنگلے، مفت بجلی، پٹرول کی سہولیات واپس لی جائیں،حکومت ہوش کے ناخن لے مہنگائی کا بوجھ غریبوں پر ڈالنے کی بجائے اشرافیہ پر ڈالے اور حکمران سادگی اختیار کریں۔