حکمرانوں کو غریب عوام نہیں اقتدار کی فکر ہے،مولانا اعظم حسین
لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علما اسلام(س) کے مرکزی سالار وامیرلاہور مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو غریب عوام نہیں بلکہ اقتدار کی فکر ہے،موجودہ حالات کی ذمہ دار اشرافیہ ہے جوا پنے اخراجات کم کرنے کے بجائے غریب کی جیبیں کاٹ رہی ہے،اگر حکمرانوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو آنے والوں دنوں میں عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوں پر ہونگے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ موجودہ اور سابقہ تمام حکمرانوں نے ظالمانہ اقدامات سے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
اشرافیہ کی عیاشیوں کی قیمت غریب عوام کو برادشت کرنا پڑرہی ہے۔ اصل مسئلہ مالی بدانتظامی،بڑھتے ہوئے اخراجات اورحکمرانوں کے غلط فیصلے ہیں۔حکومت آئی ایم ایف کی قسط لینے کے لیے غریب عوام سے 170 ارب روپے نکالنے کے چکر میں پڑ ی ہوئی ہے۔