لیسکو کا مالی سال2023-24کیلئے 79بلین روپے کا بجٹ منظور

    لیسکو کا مالی سال2023-24کیلئے 79بلین روپے کا بجٹ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر)لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ہواجس کی صدارت چیئرمین بی او ڈی حافظ میاں محمد نعمان نے کی جبکہ بورڈ ممبران  مجاہد اسلام باللہ، جہانزیب بدر، غیاث الدین احمد، محمود اختر گورایہ، رانا فیصل حیات، احمد بخش تارڑ، سعد اجمل راؤ، علی صادق،ڈاکٹر نعیم رؤف، چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد حیدر اور دیگر لیسکو افسران نے شرکت کی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 263ویں اجلاس کے دوران بورڈ آف ڈائریکٹرز نے لیسکو کے مالی سال 2023-2024کے لئے 79بلین روپے کے بجٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں لیسکو کے سالانہ پروکیورمنٹ پلان کی بھی منظوری دی گئی  جس کے تحت میٹریل مینجمنٹ کے شعبے کے لئے 10بلین مختص کئے گئے۔ایس ٹی جی میٹریل کی مد میں 5.8بلین جبکہ AMIمیٹرز کی مد میں 1500ملین روپے مختص کئے گئے۔ ترقیاتی منصوبوں کے لئے 127ملین کی رقم مختص کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ لیسکوکی جانب سے ایچ ای سی کی تسلیم شدہ یونیورسٹیوں سے ڈگری حاصل کرنے والے طلباء  و طالبات کے لئے دو ماہ کے خصوصی انٹرن شپ پروگرام کے لئے وظیفے کو  پندرہ ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کرتیس ہزار روپے کرنے کی منظوری بھی دے گئی۔