معاشی خودمختاری کیلئے قدرتی وسائل پر انحصار کرنا ہو گا،ڈاکٹر بشریٰ مرزا
لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی نے پوسٹ بجٹ 2023-24 مباحثہ کا انعقاد کیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا کہ ہمیں ٹیکس نیٹ کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور معاشی خودمختاری کیلئے ملک کے قدرتی وسائل پر انحصار کرنا ہو گا اور سیاحت کے فروغ سے معاشی استحکام ممکن ہے۔نائب صدر لاہور چیمبرچودھری ظفر محمود نے کہا کہ حکومت کو خود انرجی بنانی چاہیے تھرڈ پارٹی کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پالیسی کی ضرورت ہے۔سینئر صحافی سلمان عابد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کو سہولیات دینے کی ضرورت ہے اور گندم کی سمگلنگ کی روک تھام سے خوراک کا امپورٹ بل کم ہو سکتا ہے۔ پروفیسر نعیم مسعود سینئر تجزیہ نگار،مرزا منور حسین ماہر ٹیکس، شاہد ضیاء چیمہ چیف گروتھ اینڈ ایمپلائمنٹ پلاننگ کمیشن، چو د ھری ظفر محمو سینئرنائب صدر لاہور چیمبر، پروفیسر نعیم مسعو د سینئرتجزیہ نگار، ڑ، ڈاکٹر اعجاز احمد سندھو، ڈ اکٹر محمد افضل ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز،ڈاکٹر سمیعہ نسرین، چیئر پرسن شعبہ معاشیات نے شرکت کی