فرانس میں شہباز شریف  کی آمد توجہ کا مرکز بن گئی

فرانس میں شہباز شریف  کی آمد توجہ کا مرکز بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (آئی این پی)فرانس میں عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی آمد توجہ کا مرکز بن گئی۔برسات کے دوران وزیراعظم کانفرنس ہال پہنچے تو استقبال کے لیے موجود خاتون نے وزیراعظم پر چھتری تان لی، تاہم اپنی ہی دھن میں مگن وزیراعظم نے خاتون کے ہاتھ سے چھتری لے لی۔چھتری لینے کے معاملے پر وزیراعظم اور خاتون کے درمیان چند جملوں کا تبادلہ ہوا، لیکن پھر وزیراعظم خاتون کو حیران چھوڑ کر آگے بڑھ گئے۔غیر متوقع صورتحال پر خاتون پہلے جھجکیں اور پھر بارش میں بھیگتے وزیراعظم کے پیچھے پیچھے چلنے لگیں۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -