ٹائٹن کے مالک کی فیملی اورغرقاب ٹائی ٹینک کے در میان دلچسپ تعلق کا انکشاف
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاکٹن رش کی فیملی اور ٹائی ٹینک نامی شہرہ آفاق بحری جہاز کے مابین ایک دلچسپ تعلق کا انکشاف.ہوا ہے۔اگر آپ نے ٹائی ٹینک فلم دیکھی ہو تو آپ کو جہاز کے ڈوبنے کے مناظر میں وہ سین یاد ہو گا جس میں ایک عمر رسیدہ جوڑا باہم لپٹ کر خود کو سمندر کی بپھری ہوئی لہروں کے سپرد کرتا ہے۔ یہ میاں بیوی ایسڈور سٹراس اور ایڈا سٹراس تھے۔ اوشن گیٹ کمپنی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹاکٹن رش کی اہلیہ وینڈی رش اسی عمر رسیدہ جوڑے کی پڑپڑپوتی ہیں۔
انکشاف