عام انتخابات میں پارٹی کے نظر یاتی رہنماؤں، کارکنوں کو ٹکٹ دینگے: مریم نواز

عام انتخابات میں پارٹی کے نظر یاتی رہنماؤں، کارکنوں کو ٹکٹ دینگے: مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہا ہے آئندہ انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹکٹ دینگے، ملک کا معاشی استحکا م، عوام کی غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، معاشی بحالی کا قومی منصوبہ تاریخی قدم ہے، ایٹمی دھماکوں کی طرح معاشی بحالی کا منصوبہ پاکستان کو معاشی قوت بنا ئیگا،بلوچستان میں احساس محرومی دور کرنے کیلئے جامع اور ٹھوس اقدامات پر کاربند ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازنے الگ الگ ملاقات کرنیو الے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار ولی سے دوران گفتگو کیا۔ملاقاتوں میں پارٹی کے تنظیمی امور اور مستقبل کی سیا سی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ان رہنماؤں نے پارٹی انتخاب میں نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے پر مریم نواز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی کو فعال اور تنظیمی طور پر متحرک بنانے پر مریم نواز کی کاوشوں اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے مزید کہا پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی نواز شریف کے دِل کی آواز ہے، صوبے کی ترقی میں عوام کو شراکت دار بنانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے دانش سکول، جدید معیار کی ووکیشنل درس گاہوں کے قیا م کے اقدامات کیے ہیں، مشکل ترین حالات کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف نے 1150 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا ہے۔مریم نواز نے کہا پارٹی کے نظریاتی، وفادار اور محنتی رہنماں اور کارکنوں کی قدر کرتے ہیں، وقت کی آندھیوں میں ثابت قدم رہنے والے پارٹی کے سر کا تاج ہیں۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -