بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اے سی سسٹم ناکارہ، مریض برآمدوں میں بیٹھنے پر مجبور
لاہور(جاوید اقبال)نگران وزیراعلی پنجاب کے دو دن کے اندر تمام ہسپتالوں کے ایئرکنڈیشن درست کر کے چالو کرنے کے احکامات پر عمل درآمد تو دور کی بات ہے ہسپتالوں کی انتظامیہ نے ائرکنڈیشن سسٹم ہی۔ٹھپ کر دئیے سروسز ہسپتال لاہور چلڈرن ہسپتال لاہور جنرل ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں ایئرکنڈیشن سسٹم مکمل نکارا کر دیئے گئے سروسز ہسپتال میں پورے ہسپتال کا سینٹرل ائرکنڈیشن سسٹم بیٹھ گیا جس سے مریض پچھلے دو روز سے برآمدوں اور راہداریوں میں بیٹھ کر رات اور دن گزار رہے ہیں چلڈرن ہسپتال میں بھی 50 فیصد سے زائد حصے کا سنٹرل سسٹم بیٹھ گیا ہے ہسپتالوں کی کھڑکیاں مکمل بند ہیں سے شدید گرمی میں مریضوں کا بہت برا حال ہے یہاں تک کہ مریضوں کے آپریشن میں پسینہ جانے سے مریضوں میں انفیکشن ریٹ بڑھ گیا ہے واضح رہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ دو روز کے اندر ایئر کنڈیشن سسٹم درست کرکے چالو کریں آج کے بعد کا تیسرا روز ہے اگر کسی ہسپتال میں بھی ایئر کنڈیشن سسٹم نہیں چل سکے یہاں تک کہ اسپتالوں کے ایمرجنسی یونٹ اس وقت ائیرکنڈیشن نا چلنے سے دوزخ بنے ہوئے ہیں اور شدید حبس اور گرمی سے مریض نڈھال ہیں سب سے برے حالات ہیں بچہ وعدوں اور سرجیکل اور یورالوجی آنٹی کے وارڈوں میں ہیں سروسز ہسپتال کے میڈیکل یونٹ ون میں پچھلے تین روز سے ائیرکنڈیشنر بند ہے اور مریض دن رات برآمدوں میں گزار رہے ہیں گنگا رام اسپتال میاں منشی اسپتال جناح ہسپتال لاہور جنرل ہسپتال میں بھی ائرکنڈیشن خراب ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں بنیاد وں پر کروڑوں روپے کمپنیوں کو ایئر کنڈیشن مرمت کرنے کے معاہدوں کی مد میں ادا کرتے ہیں مگر حالات یہ ہیں کہ ائرکنڈیشن بیٹھ گئے ہیں اور نہیں چل رہے اس کے حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ میرے سر سے ہسپتال کے ایم ایس سمیت دیگر ہسپتالوں کی انتظامیہ کو دو روز کا وقت دیا ہے کہ وہ ائیرکنڈیشن سسٹم درست کریں اگر وہ نہ کر سکے تو کاروائی کریں گے لاہور کے ذہنی مریضوں کے سب سے بڑے ہسپتال مینٹل ہسپتال لاہور جہاں ذہنی مریض زیر علاج ہے اور کمروں میں رکھے گئے ہیں وہاں بھی بڑی مقدار میں ایئرکنڈیشن خراب ہیں سید مٹھا ہسپتال شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں بھی ائرکنڈیشن سسٹم ناکارہ کر دیا گیا ہے
اے سی سسٹم