نگران پنجاب کابینہ کے محکموں میں ردوبدل، نئے ڈیپارٹمنٹ الاٹ

  نگران پنجاب کابینہ کے محکموں میں ردوبدل، نئے ڈیپارٹمنٹ الاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  


        لاہور (جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے نگران وزراء کے محکموں میں ردوبدل کر دیا گیا، وزرا ء کو نئے محکمے الاٹ کر دیئے گئے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کو انرجی، آئی سی آئی اینڈ ایس ڈی اور زراعت کے محکمے سونپے گئے۔ابراہیم مراد کو لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، ٹرانسپورٹ اور مائنز اینڈ منرل کے محکمے تفویض کر د یئے گئے، بلال افضل کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، تحفظ ماحولیات، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ فشریز کے محکمے سونپ دیئے گئے۔ڈاکٹر جاوید ا کر م کے پاس سوشل ویلفیئر، سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے محکمے ہونگے، جمال ناصر کو پرائمری ہیلتھ، محکمہ بہبود آبادی،منصور قادر کو ہائر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن ایم پی ڈی ڈی، سید اظفر علی ناصر کو اوقاف، ریونیو اتھارٹی، زکوٰۃ وعشر اور ہاؤسنگ کے محکمے الاٹ کئے گئے ہیں۔
محکمے ردوبدل

مزید :

صفحہ اول -