نوازشریف الیکشن مہم نہیں انتخابی تحریک کیلئے آرہے ہیں، جاوید لطیف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف انتخابی مہم کیلئے نہیں انتخابی تحریک کیلئے آرہے ہیں، اس مرتبہ سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا مسلم لیگ ن کے بانی رہنما سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف سے ہی امید ہے کہ وہ ملک کو اس بھنور سے نکالیں گے، عوام نے نوازشریف کو دو تہائی اکثریت دی تو ملک کو ناقابل تسخیر بنا کر دکھایا،لوگوں کو امید ہے کہ نوازشریف آکر خوشحالی لائیں گے، ووٹ کی عزت صرف ووٹ ڈالنا نہیں نتائج تسلیم کرنا ووٹ کی عزت ہے، نوازشریف کی قیادت میں وہ پاکستان ملے گا جہاں مہنگائی نہیں ہوگی۔
جاوید لطیف