مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(آئی این پی) یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والوں سے اصل حقائق جاننے کیلئے پوچھ گچھ جاری ہے، ان افراد سے متعلق فیصلہ یونانی حکام کریں گے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے اس معاملے پر یونانی ہم منصب سے بات کی ہے،پاکستانی سفیرمسلسل کام کر رہے ہیں،ہفتہ واربریفنگ کے دوران ممتاززہرہ بلوچ نے بتایا یونان کشتی حادثے کے بعد اب تک ملنے والی چوراسی لاشوں کی ڈی این اے سے شناخت کا عمل جاری ہے۔ بچ جانے والے افراد سے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس حادثے کے پیچھے کون تھا؟ترجمان نے بتایا بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ایس سی او ورچوئل اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کو دعوت نامہ موصول ہو گیا تاہم شرکت کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا،کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے متعلق سوال پرترجمان نے جواب دیا کہ وزیرخارجہ کہہ چکے ہیں کہ ایسے افراد سے مذاکرات نہیں ہوں گے جو پاکستانی شہریوں اور سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث رہے ہیں،ممتاززہرہ بلوچ کا کہنا تھا پاکستان مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کا خواہاں ہے مقبوضہ کشمیر میں عوام مہاجر کی زندگی گزار رہے ہیں، بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ