خیبر پختونخوا حکومت کا عیدالاصحٰی سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کی ہدایت 

خیبر پختونخوا حکومت کا عیدالاصحٰی سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالاضحیٰ سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن ادا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں. محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کے 13 اپریل 2023 کے فیصلے اور فیڈرل ٹریژری رولز کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کو مہینے کے تیسرے عشرے میں منائے جانے والے مذہبی تہواروں کے لئے تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی تہوار سے پانچ دن پہلے ادا کرنی ہیں۔محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تنخواہیں اور پینشن 23 جون 2023کو ایڈوانس میں جاری کی جائیں۔