شیر گڑھ اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری،شہری بلبلا اٹھے
شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان) شیرگڑھ اور اس کے گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ جاری شہری بلبلا اٹھے ہر گھنٹہ بعد بجلی بند ہو جاتی ہے اور کئی گھنٹے تک بند رہتی ہے مچھروں کی بھرمار سے علاقے میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ اور اس کے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا اور طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جیسے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ویسے ہی محکمہ واپڈا نے شیرگڑھ اور اس کے گردونواح کے طول و عرض کے نواحی سینکڑوں قصبات میں بجلی کی غیراعلانیہ ظالمانہ بغیر شیڈول کے بے تحاشہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ہر گھنٹہ بعد بجلی چلی جاتی ہے اور گھنٹوں گھنٹوں تک غائب رہتی ہے نہ کوئی شیڈول ہے نہ بجلی کی بندش کا کوئی وقت متعین ہے جب اور جس وقت بھی گریڈ سٹیشن کے اہلکاروں کے دل میں آتا ہے تو کچھ وقت کے لیے صارفین ستانا شروع کر دیتے ہیں تو مختلف فیڈرز آف کرکے شہریوں کے صبر کا امتحان لینا شروع کردیتے ہیں اکثر و بیشتر واپڈا کے مختلف سب ڈیویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ مختلف ٹی آف بریک کرکے بجلی بند کرتے ہیں یہ فعل واپڈا لائن سپرنٹنڈنٹ لوڈشیڈنگ کے علاوہ ایک اور نرالی ادا ہے جو بیچارے عوام سہہ رہی ہے رات کے وقت بجلی کی طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ لوگوں اور خاص کر بچوں اور خواتین کو سونے نہیں دیتے کیونکہ ایک طرف علاقہ بھر میں مچھروں کی بھرمار ہیں جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے لوگ دن کے وقت بجلی کی بندش کے باعث نہرو اور گھروں سے باہرسڑکوں اور کھلی جگہوں پر گزارتے ہیں اور ستانے کے لئے پورا پورا دن نہروں میں نہانے میں گزارتے ہیں اسی طرح جب رات کے وقت بجلی بند ہو جاتی ہے تو چور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھروں کی دیواروں کو پھلانگ کر اسلحہ کی نوک پر گھر کا صفایا کرتے ہیں علاقہ بھر کے سیاسی قائدین اس وقت مری کالام بحرین کمراٹ میں مقیم ہیں اور علاقے کے بیچارے عوام کی حالت زار سے بے خبر ہیں اور جو اپنے حلقے نیابت میں موجود ہیں وہ یا تو مصلحت آج پھر خوف کاشکار ہو کر خاموش ہیں کوئی پرسان حال نہیں