دیر پائین،گرمی کی شدت میں اضافہ،سکولوں میں متعدد طلبہ بے ہوش
تیمرگرہ (بیوروپورٹ) دیرپا ئین،ضلع بھر میں گرمی کی شدت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی،سکولوں میں متعدد طلبہ بے ہوش،بجلی کی بندش نے شہریوں کے اوسان خطاء کر د ئیے،سماجی حلقوں کا فوری طور پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا مطالبہ،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ جی پی ایس ملاکنڈ پا ئین،خال،تالاش اور مضافاتی علاقوں کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں مین گر می شدت میں اضا فہ سے متعد د طلبہ بے حال ہو گئے جنہیں مقامی طبی مراکز پہنچا یا گیا،دوسری جانب کم وولٹیج اور طویل تر ین بجلی بند ش کے سبب پینے کا پانی نا پید جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں طلبہ،گھروں میں خوا تین اور مساجد میں نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،علاوہ ازیں ریکارڈ گرمی ریکارڈ ہونے کے بعد کاروباری مراکز میں ہو کا عالم جبکہ نوجوانوں نے گرمی کی شدت کم کرنے کے کے دریا ئے پنجکوڑہ کار خ کرلیا ہے،سماجی ورکر اکبر خان نے اپنے ایک بیان میں ضلع بھر میں گرمی کی حا لیہ لہر کے بعد فوری تعطیلات کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔