ایشین نیٹ بال کوچنگ کورس7 جولائی سے شروع ہوگا
اسلام آباد(اے پی پی):ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین نیٹ بال کوچنگ کورس 7 جولائی سے سنگاپور میں شروع ہو گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے کوچز شرکت کریں گے۔ یہ
کورس 9 جولائی تک جاری رہے گا مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرے گی امید ہے کہ قومی ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔