کیپٹل میٹرو پولیٹن کی نقشوں میں شفافیت کو ہر حال برقرار رکھا جائیگا: حاجی زبیر علی
پشاور (سٹی رپورٹر) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن کی نقشوں میں شفافیت ہر حا ل برقرار رکھاجائیگا اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائیگی ٗ عوام بلاخوف وخطر اپنے نقشے جمع کرائے اور کسی کو بھی اضافی پیسے نہ دے اگر کسی بھی افسر یا اہلکارنے کسی سے بھی اضافی پیسے مانگے تو اسکے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی ٗ تاریخ میں پہلی مرتبہ مئیر پشاور کے روبرو نقشہ مالکان پیش ہوئے جس سے میئر نے خود سوال وجواب کئے اور اضافی پیسوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں جس کے بعد مئیر پشاور نے جانچ پڑتال کے بعد مالکان کے نقشے منظور کئے گذشتہ روزمئیر پشاور حاجی زبیر علی کی زیر صدارت ایسٹ زون اور ویسٹ زون کے بی سی اے کا اجلاس کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ سید وقاص علی شاہٗ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آر محمد اویس خان ٗ ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ٗ ڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان ٗ ایکسین ہدایت اللہ ٗایکسین اکرام اللہ ٗ چیف بلڈنگ انسپکٹر ایسٹ زون ٗفیض محمد ٗ چیف بلڈنگ ا نسپکٹرز ویسٹ زون عدنان احمد ٗ عامر زیب اور نقشہ مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اس موقع پر کیپٹل میٹروپولیٹن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمرشل نقشوں کی منظوری کیلئے مالکان کو خود طلب کیاگیاتھا جو مئیر پشاور کے روبروپیش ہوئے اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے مالکان سے خود سوالات کئے اور نقشہ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں جس پر مالکان نے کسی بھی قسم کی اضافی پیسے نہ دینے کے حوالے سے میئر پشاورکو آگاہ کیا اس حوالے سے میئر پشاورحاجی زبیر علی نے ایسٹ زون میں 29 کمرشل نقشوں میں 25 مظور کرلئے جبکہ 4 نقشے قواعد وضوابط پورے نہ ہونے پر مسترد کردئیے جبکہ 63 رہائشی نقشے منظور کرلئے جبکہ ویسٹ زون میں 55 رہائشی منظور کرلئے جبکہ پانچ نقشے قواعد وضوابط پورے نہ ہونے پر مسترد کرلئے اس موقع پرمیئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ نقشوں کی مد د میں شفافیت کو ہرصورت میں برقرا ر ر کھا جائیگا ٗعوام کو سہو لیات اور ریلیف د ینے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں جسے ہرصورت برقرار رکھاجائیگا۔