پسکو‘ایک سال کے دوران  17 اہلکار بجلی حادثات کا شکار 

پسکو‘ایک سال کے دوران  17 اہلکار بجلی حادثات کا شکار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات گوھرعلی گوھر کے مطابق جولائی 2022 تا جون2023 ایک سال کے دوران پسکو کے ٹوٹل 17اہلکار فرائض منصبی کے دوران بجلی کے المناک حادثات کا شکار ہو کر 10 اہلکار شہید جبکہ 7 اہلکار شدید زخمی ہو کربعض ھمیشہ کیلیے معذور ھو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جولائی 2022 تاجو ن 2023 میں بجلی کے فٹل اور نان فٹل ایکسیڈنٹ (مہلک اور غیر مہلک)حادثات میں پسکو کے قیمتی اور تجربہ کار لائن سٹاف موسمی اثرات کے پروا کئے بغیر ملک و قوم کی خاطر 10 اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکیشہید جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوکربعض ھمیشہ کیلیے معذورھو چکے ہیں پسکو میں بجلی کے بڑھتے ہوئے جان لیوا حادثات کی اصل وجہ فیلڈ سٹاف کی شدید کمی، کام کا دباؤ، ذہنی پریشانی اور مناسب ٹی اینڈ پی (آوزار اور آلات)کی عدم دستیابی سمیت سیاسی اثر و روسوخ پر لوپیڈ ملازمین کی دور دراز تبادلوں کا نتیجہ ہے واضح رہے کہ جب سے پاور ونگ اور واٹر ونگ یعنی واپڈا کو ڈسکوز میں تقسیم کردیا گیاہے اسوقت سے آج تک نہ صرف واپڈا کی مالی پوزیشن کو کمزور کردیا گیا بلکہ سابق حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ فیصلوں او ر عالمی مالیاتی اداروں کی ناجائز دباؤپر ہائیڈل کی بجائے تھرمل پاور ہاؤسز کو ترجیح دی گئی جس کا خمیازہ پاکستان کی غریب عوام مہنگی ترین بجلی خرید نے اور لوڈشیڈنگ کی عذاب کی شکل میں برداشت کر رہے ہیں نیز مہنگی ترین بجلی کی بدولت پاکستان میں کمرشل سیکٹر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکاہے جس کی وجہ قدرتی وسائل سے مالامال وطن عزیز معاشی بدحالی کا شکار ہے صوبائی چیئر مین حاجی محمد اقبال، مرکزی چیئر مین گوہر تاج، صوبائی سیکرٹری نور الامین حیدرزئی، وائس چیئر مین یاسر کامران، ڈپٹی چیئر مین شفیع اللہ، ڈپٹی چیئر مین نصیر اللہ مہمند، جائنٹ سیکرٹری طارق خان اور سیکرٹری فنانس ناصر خان نے اقبال لیبر کمپلیکس پشاور میں 5 جولائی کی ڈیڈ لائن کے حوالے سیمختلف سرکلوں کی وفود سے بات چیت کر تے ہوئے پی ڈی ایم کی تجربہ کار حکومت، وزارت توانائی پاور ڈویژن اور واپڈا اتھارٹی پر زور دیا کہ ملک و قوم کی روشن مستقبل کے لئے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں سولرائزیشن سسٹم کی تنصیب کر کے غیر ضرور ی اخراجات پر قابو پانے کیلئے ملک بھر کے جملہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تحلیل کرکے ماضی کی طرح واپڈا میں ضم کیاجائے۔