پیپلز پارٹی ہمیشہ اقدار کی سیاست کرتی ہے،نرگس فیض ملک
لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک میں اقدار کی سیاست کرتی ہے اور اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی ہے ریلیف عوام کا بنیادی حق ہے جو عوام کو ملنا چاہیے۔ سندھ کے سیلاب متاثرین کو وفاقی حکومت سے فنڈز ملنے چاہیے یہ سندھ کی عوام کا حق ہے پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اتحادی ضرور ہے مگر پیپلز پارٹی سیاست اپنے منشور کے مطابق کرتی ہے۔
اور پیپلز پارٹی کا منشور یہی کہتا ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنایا جاے پیپلز پارٹی حکومت میں ا?ے گی تو تب ہی عوام کے بنیادی مسایل حل ہوں گے اس کے لیے عوام کو چاہیے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔