حکومت متوسط،سفید پوش طبقات کیلئے ریلیف کا اعلان کرے،عابد علی

حکومت متوسط،سفید پوش طبقات کیلئے ریلیف کا اعلان کرے،عابد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے ٹیکسوں کی بھرمار کو ملکی ترقی کے رفتار نہ پکڑنے کا موجب قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگی میں خوشحالی اور بہتری کے حالات اسی صورت رونما ہوسکتے ہیں جب اشیاءضروریہ پر ریلیف اور عوام کیلئے قیمتیں پہنچ کے مطابق ہوں۔ مہنگے ترین بجلی کے نرخ پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ صنعت و تجارت پر ٹیکس اور ڈیوٹیز بڑھانے سے ملکی معیشت میں ترقی کے اعشاریئے اڑان بھرنے کی بجائے مزید مشکلات میں بڑھ جائیں گی۔ حکومت حالات اور حقائق کو دیکھتے ہوئے فیصلوں میں نظرثانی کرکے ملک کے متوسط اور سفید پوش طبقے کیلئے ریلیف کا اعلان کرے۔