مستحقین میں وسیع پیمانے پر قربانی کا گوشت تقسیم کرینگے،ابراہیم نقشبندی
لاہور(پ ر) ملک کی معروف روحانی شخصیت اور الکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن کے مرکزی چیئرمین پیرحافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقعہ پر مخیر حضرات کے تعاون سے الکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن کی طرف سے سیلاب زدہ اور دور درازعلاقوں کے انتہائی غریب اورمستحق افراد کیلئے وقف قربانی کے سینکڑوں چھوٹے بڑے جانور ذبح کیئے جائیں گے اس سلسلہ میں میں لاہور، کراچی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ریتڑہ، شادن لنڈ، چترال، گلگت میں 8 وقف قربانی مراکز قائم کئے گے ہیں جہاں سے ان شہروں کے علاوہ جنوبی پنجاب، کوہستان اور شمالی علاقہ جات کے ہزاروں ضرورت مند افراد تک بھی باعزت طریقے سے اچھی پیکنگ میںالکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن کی ٹیم سروے کے ذریعہ گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، پیرحافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ چولستان کی خشک سالی کا سانحہ ہو یا بارش اور سیلاب سے تباہ کن حالات، الحمد للہ ” الکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن“ ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے اور سیلاب زدگان کو 200مکانات تعمیر کرکے دینے کے علاوہ خوراک ،لباس ،تعلیم ،میڈیکل سہولت اورصاف پانی مہیا کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات آگے بڑہ کر غریب اورمستحق افراد کیلئے وقف اجتماعی قربانی میںبھر پور حصہ لیں۔