ٹانک،محکمہ تعمیرات کا جدید آن لائن ٹینڈرنگ سسٹم کو مات
ٹانک(نمائندہ خصوصی)محکمہ تعمیرات کا جدید ان لائن ٹینڈرنگ سسٹم کو مات دیکر ٹینڈرز میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں اور من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا انکشاف زرائع کے مطابق مذکورہ محکمہ کام کے غیر معیاری کوالٹی پر سمجھوتہ کرکے زاتی کمیشن اور کئی ترقیاتی منصوبوں میں سب انجنیئرز کے کنٹریکٹرز کیساتھ شیئرز کی خاطر ایڈواس بلوں کی ادائیگیوں کا سلسلہ۔جارہی ہے اس سلسلے میں کونسلرز یونین نے محکمہ تعمیرات کی ترقیاتی کاموں میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ تعمیرات کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ہیڈ کلرک سے لیکر سب انجنیئرز ایس ڈی اوز اور ایکسیئن جاری ترقیاتی منصوبوں کا وزٹ اور کام کا معیار چیک کرنیکی بجائے افس میں بیٹھ کر دھڑا دھڑ بل پاس کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ کئی ایک ترقیاتی منصوبوں میں سب انجنیئرز کے ساتھ شیئرز نے کام کے معیار اور ٹھیکوں کو متنازعہ بنا دیا ہے انہوں نے وزیر اعلی چیف سیکرٹری اور سپریٹنڈنٹ انجنیئر سے محکمہ تعمیرات میں ہونے والی کرپشن اور۔بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ دہرایا ہے