اسلام مکمل ضابطہ حیات جو ہمیں برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے : بلیغ الرحمن 

اسلام مکمل ضابطہ حیات جو ہمیں برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے : بلیغ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور میں برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہمیں محبت،برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے ہمیں اسلام کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں سے مدد لینے کی ضرورت ہے ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو عدم برداشت اور منافرت سے پاک ہو برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ کےلئے اساتذہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیںاساتذہ طلباءکی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں معاشرے میں برداشت پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی خامیوں پر نظر رکھی جائے اور دوسروں کی خوبیاں دیکھی جائیں دوسروں کے نقطہ نظر کو سمجھنا بھی بہت ضروری ہے جو لوگ معاشرے میں نفرتیں اور مایوسی پیدا کرتے ہیں ان کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے معاشرے میں مثبت رویوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر انصر اظہر نے کہا کہ معاشرے میں برداشت اور رواداری کے فروغ کے لیے سیمینارز کا سلسلہ پنجاب بھر میں جاری ہے سیمینار میں ڈی پی ائی کالجز پنجاب ڈاکٹر سید انصر اظہر ، ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویڑن ڈاکٹر زاہد میاں ، پرنسپل کالج ڈاکٹر نگہت ناہید، سابقہ ایم پی اے محترمہ سلمی بٹ اورمزمل محمود سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -