متنازع جائیدادوں سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے سپیشل سیل قائم

متنازع جائیدادوں سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے سپیشل سیل قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر) متنازع جائیدادوں سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے معاملے پر محکمہ ایکسائز نے زونل اور ریجنل دفاتر میں سپیشل سیل قائم کر دیئے۔یہ سیل تمام متنازع اور قانونی پیچیدگیوں کی حامل جائیدادوں سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرے گا۔ سپیشل سیل کے ٹی اوآرز بھی طے کر دئیے گئے۔ سیل تمام متنازع اور عدالتی کیسز کی جائیدادوں کا ریکارڈ مرتب کرے گا۔متنازع جائیداد کے مالک سے رابطہ کر کے پراپرٹی ٹیکس وصولی کا قابل عمل حل نکالا جائے گا۔ تمام میٹنگز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ سپیشل سیل 30 دنوں میں کیس کا فیصلہ کرنے کا پابند ہو گا۔سپیشل سیل کے فیصلے کے خلاف یو آئی پی ٹی ایکٹ 1958 کے تحت اپیل کی جا سکے گا۔ سپیشل سیل کا مقصد پراپرٹی ٹیکس ریکوری کو بہتر بنانا ہے۔
 پراپرٹی ٹیکس

مزید :

صفحہ آخر -