چودھری پرویز الٰہی کو جیل میں بی کلاس دیدی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو جیل میں بی کلاس دیدی گئی ہے ۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پرویز الہی جو کہ کیمپ جیل میں ہیں قانون کے مطابق انہیں تمام سہوتیں فراہم کی گئی ہیں اور انہیں بی کلاس کے کمرے میں رکھا گیا ہے انہوں نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے اس بیان کی تردید کی ہے کہ ان کے کمرے میں کیڑے رینگتے ہیں اورپنکھا بھی کام نہیں کرتا حالانکہ جیل میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہے اس لیے کمرے میں موجود پنکھے کے بند ہونے کی بات میں صداقت نہیں ہے قانون کے مطابق ملاقات کی جوسہولت انہیں میسر ہے اس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا یہ کہنا کہ ان کی اہل خانہ سے ملاقات نہیں کروائی جارہی یہ بات درست نہیں ہے ۔
پرویز الہی