پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا
سوات(آن لائن) خیبرپختونخوا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مفرور رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کے حوالے سے کلیم سعید مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب اور نو مئی کے بعد سے روپوش تھے۔ذرائع کے مطابق کلیم سعید کی پی ٹی آئی کے دور میں 16 گریڈ کی ملازمت لگی تھی۔
مراد سعید