سرکاری ملازمین کو عیدسے قبل تنخواہوں، الاﺅنسز اور پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ
اسلام آ باد (آئی این پی ) حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحی سے قبل تنخواہ، الاونسز اور پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ادائیگی (آج) جمعہ تک ہوجائےگی سرکاری ملازمین کیلئے عید الاضحی سے قبل بڑی خوشخبری آگئی وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکانٹس کو ادائیگی کیلئے انتظامات کی ہدایت کردی اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور ملٹری اکاونٹنٹ جنرل کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا عید الاضحی سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق وزارت خارجہ کے چیف اکاﺅنٹس آفیسر اور خزانہ ڈویژن کو بھی آگاہ کردیا گیا۔
تنخواہ ادائیگی