پولیس نے عدالتی حکم پر شہری کو  بازیاب کراکے پیش کردیا  درخواست نمٹا دی گئی 

پولیس نے عدالتی حکم پر شہری کو  بازیاب کراکے پیش کردیا  درخواست نمٹا دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور ( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں نو مئی کے واقعات کے بعد مبینہ طور پر اٹھائے گئے آئی ٹی انجینئر کی بازیابی کی درخواست پر پولیس حکام نے عدالتی حکم پر اس کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کردیا عدالت نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست گزار روبینہ خوشنود کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزارروبینہ خوشنود نے اپنے بیٹے منیب کی بازیابی کے لیے اپنے شوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔جمعرات کو سماعت پر پولیس نے اسے عدالتی حکم پر بازیاب کروا کر لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا بازیاب ہونے والے لڑکے منیب نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دوست کے گھر تھا، مجھ پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ گلفام رانا نے موقف اختیار کیا تھا کہ نو مئی کا واقعہ کے بعد 16 مئی کو درخواست گزار کے بیٹے کو بغیر کسی الزام کے اٹھا لیا گیا، درخواست گزار کے بیٹے کو رات ڈیڑھ بجے 28 سے 30 افراد آئے جو اٹھا کر لے گئے ۔
درخواست نمٹا دی

مزید :

صفحہ آخر -